معمولی چوٹ پر اداکارہ کو لاکھوں گلاب کا تحفہ

0
32

ہاٹ لائن نیوز : پچھلے ہفتے، اروشی روٹیلا نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اپنے زخمی ہاتھ کی ایک ویڈیو پوسٹ کی، ویڈیو میں دیکھا گیا کہ وہ آکسیجن پر تھیں اور ان کی انگلی سے خون بہہ رہا تھا ۔

ویڈیو میں اداکارہ نے اپنے مداحوں سے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی درخواست بھی کی۔ سلمان خان کی نئی ویڈیو دیکھنے کے بعد مداحوں کو مایوسی ہوئی۔

اس ویڈیو نے وائرل ہوتے ہی صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی اور بہت سے مداحوں نے ان کیلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ تاہم بہت سے صارفین کیجانب سے اسے شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا کہ یہ اوور ایکٹنگ کے سوا کچھ نہیں۔

اروشی نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا، ’’میرے بہت پیارے مداحوں نے مجھے ایک لاکھ مہنگے گلاب بھیجے ہیں، میری جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں‘‘۔

اروشی روٹیلا کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا پر تنقیدی تبصرے بھی آنے لگے۔ ایک صارف نےکہاکہ بالی ووڈ کے کئی نامور اداکار کینسر جیسے جان لیوا مرض میں مبتلا ہو چکے ہیں، انہیں کسی نے ایک گلاب بھی نہیں بھیجا اور آپ کو معمولی چوٹ پر ایک لاکھ گلاب کیسے بھیجے، جب کہ ایک اور صارف نے ان سے کہا۔ ہمدردی حاصل کرنے کا طریقہ ہے ۔

Leave a reply