معلم یا جلاد ؟

0
129

لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) ملت پارک کے علاقے میں معلم کے تشدد کی وجہ سے زخمی ہونیوالا انس نامی بچہ اسپتال میں دم توڑ گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق تیرہ سالہ انس کو چھٹی کرنے کی وجہ سے مدرسے کے معلم نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا تھا، مدرسے سے چھٹی کرنے کی بنا پر قاری شعیب نے بچے پر ڈنڈوں کے ساتھ تشدد کیا تھا ۔

پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ انس تین دن تک ہسپتال میں موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد دم توڑ گیا ہے جب کہ ملزم قاری شعیب کو گرفتار کر لیا گیاہے ۔

Leave a reply