معصوم بچی کو انصاف مل گیا

0
73

ہاٹ لائن نیوز : عدالت نے 8 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل اور لاش جلانے کے جرم میں مجرم کو تین بار سزائے موت اور جرمانے کی سزا سنا دی ۔

8 سالہ بچی کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل اور جلانے کے مقدمے میں نامزد ملزم کے کیس کی سماعت چائلڈ پروٹیکشن کورٹ کی جج حنا مہوش کے روبرو ہوئی جہاں عدالت نے ملزم کو 3 بار سزائے موت اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ۔

پولیس کے مطابق ملزم آصف رضا عرف ملنگ نے 8 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کر دیا۔ ملزم نے لڑکی کو قتل کرنے کے بعد لاش کو جلا کر قبرستان میں پھینک دیا۔ ملزمان کے خلاف تھانہ بری بیر میں 302، 364 اور 376 سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا اور تفتیش مکمل کرنے کے بعد چالان عدالت میں پیش کیا گیا۔

جرم ثابت ہونے کے بعد عدالت نے ملزم کو 3 بار سزائے موت اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

واضح رہے کہ واقعہ 18 نومبر 2020ء کو پیش آیا تھا جب کہ اہل علاقہ نے کوہاٹ روڈ کو کئی روز تک ہر قسم کی ٹریفک کیلیے بند رکھا تھا۔

Leave a reply