18

معروف گلوکار علی حیدر کا نیا ایلبم ریلیز کے لئے تیار

معروف گلوکار علی حیدر کا نیا ایلبم ریلیز کے لئے تیار
نیویارک: پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار علی حید ر ایک مرتبہ پھر میوزک انڈسٹری میں اپنی آواز کا جادو جگانے کے لئے تیار ہیں۔
علی حیدر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کر کے مداحوں کو میوزک انڈسٹری میں اپنی واپسی کی خوشخبری دی جس پر ان کے مداحوں کی جانب سے بےحد خوشی اور بے صبری کا اظہار کیا گیا۔
پرانی جینز اور گٹار سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے گلوکار نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے زریعے بتایا کہ وہ اپنا نیا ایلبم ریلیز کرنے جارہے ہیں جس میں چھ نئے گانے موجود ہونگے، انہوں نے مزید بتایا کہ وہ اپنے پرانے گانے ‘تم ہی تو ہو’ کے ٹائٹل سے نیا ایلبم ریلیز کرنے جارہے ہیں۔
انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے نئے گانے کا ٹیزر بھی شیئر کیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے اپنے پرانے گانے’ تم ہی تو ہو ‘کو نئے انداز میں پیش کیا ہے۔
واضح رہے کہ گلوکار 2016 سے امریکہ میں مقیم ہیں اس سے قبل انہوں نے اپنا گانا ’’ابھی ابھی ‘‘ اور کوک اسٹوڈیو کے لئے’’جیا کرے دھک دھک‘‘ گایا تھا جو بےحد مقبول ہوا تھا۔
یاد رہے کہ حال ہی میں ایک انٹرویو میں علی حیدر نے بتایا تھا کہ انہوں نے میوزک انڈسٹری کو ہرگز خیرباد نہیں کیا ہے البتہ وہ بس زیادہ کمرشل کام نہیں کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں