معروف کرکٹر کی اہلیہ اور بچوں کیساتھ وڈیو وائرل

0
186

ہاٹ لائن نیوز : قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کی بچوں کے ساتھ ٹیپ بال کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر حارث رؤف نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ایک پہاڑی علاقے میں بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیل رہے ہیں۔

ویڈیو میں حارث رؤف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے شاٹ مار کر بلاہوا میں لہرا رہے ہیں، فاسٹ باؤلر نے بچوں کو باؤلنگ بھی کروائی۔ اس موقع پر حارث کی اہلیہ کو بھی ویڈیو میں بولنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

حارث رؤف نے اپنی کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو کے ساتھ پوسٹ میں لکھا کہ ان بچوں کی مسکراہٹیں انمول ہیں۔

Leave a reply