معروف کاروباری شخصیت کی سابق وزیراعظم سے ملاقات

0
84

عارف والا : (ہاٹ لائن نیوز) شہر کی معروف کاروباری شخصیت پٹرولیم کے اونر چوہدری طاہر جٹ کے بڑے بھائی حاجی خالد جٹ کی ایون فیلڈ لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے خصوصی ملاقات کا انکشاف ہوا ہے ۔

ذرائع کے مطابق ملاقات گزشتہ دنوں میاں نواز شریف کے عمرہ روانگی سے قبل مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز اور مرکزی راہنماء ن لیگ ملک محمد احمد خاں کی موجودگی میں ہوئی ، میاں نواز شریف سعودیہ میں عمرہ کرنے کے بعد براستہ دوبئی 21 اکتوبر کو پاکستان آئیں گے ۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں آئندہ الیکشن میں ساہیوال ڈوثزن کے امیدواروں کی ٹکٹس حاجی خالد محمود کی مشاورت سے دینے کا فیصلہ کیا گیا ، ویڈیو میں حاجی خالد محمود جٹ کو ملک احمد خاں کے ہمراہ نواز شریف کی رہائش گاہ ایون فیلڈ لندن میں داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے ۔

Leave a reply