22

معروف پاکستانی مصور انتقال کر گئے

معروف پاکستانی مصور مسعود کوہاری83 سال کی عمر میں فرانس میں انتقال کرگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق بین الاقوامی سطح پر پہچانے جانے والے آرٹسٹ مسعود کوہاری کے اہل خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے, مسعود کوہاری 1969 سے فرانس میں مقیم تھے۔ انہوں نے 25 برس کی عمر سے مصوری کا آغاز کیا، بعد ازاں انہوں نے سیرامک سے بھی فن پارے تیار کیے۔
وہ پاکستان کی تاریخ میں پہلے مصور ہیں جنہوں نے سیرامک پر کام کیا، انہیں 50 کی دہائی میں شہرت حاصل ہوئی, ان کے سوگواران میں اہلیہ اور تین بچے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں