
ہاٹ لائن نیوز : معروف برطانوی پاپ گلوکارہ اور گیت لکھنے والے ماریان فیتھ فل 78 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں ہیں۔
ماریان فیتھ فل کی میوزک ایڈورٹائزنگ کمپنی ‘ریپبلک میڈیا’ نے انکی موت کی تصدیق کی اور ایک بیان میں کہا کہ ‘یہ بہت افسوس کے ساتھ اعلان کیا گیا ہے کہ گلوکارہ ، نغمہ نگار اور اداکارہ ماریان فیتھ فل یہ دنیا چھوڑچکی ہے۔ ‘
ماریان فیتھ فل کے میوزک کیریئر کا آغاز اسوقت ہوا جب اسنے ایک پارٹی میں رولنگ اسٹونز کے منیجر سے ملاقات کی اور 1964 میں 17 سال کی عمر میں ‘ایش ٹیئر گو بائی’ کا گانا ریکارڈ کیا۔ یہ گانا برطانیہ اور امریکہ میں مقبول ہوااوراسکے بعد اسکے بہت سے ہٹ سنگلز اور دو البمز سامنے آئے۔