62

معروف صحافی کی سڑک کنارے سموسے بیچتے تصاویر وائرل

حکومت کی تبدیلی کے بعد افغانستان کے معروف صحافی کی سڑک کنارے سموسے بیچتے تصاویر وائرل ہوگئی ۔ سابق حکومت کے ساتھ کا م کرنیوالے کبیر نے صحافی موسیٰ محمدی کی تصاویر شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ “افغانستان میں صحافیوں کی زندگی ، موسیٰ محمد نے کئی سال بطور اینکر اور رپورٹر مختلف ٹی وی چینلز کیساتھ کام کیا، اب اس کے پاس بچوں کو کھلانے کے لیے کوئی ذریعہ آمدن نہیں اور کچھ رقم کمانے کے لیے سڑک کنارے چیزیں بیچ رہے ہیں۔
کبیر نے مزید کہا کہ جمہوریہ کے خاتمے کے بعد افغان غیر معمولی غربت کا شکار ہیں۔ موسیٰ محمدی کی کہانی انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تو نیشنل ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے ڈائریکٹر جنرل احمد اللہ واثق نے ٹوئٹ کی کہ موسیٰ کو اپنے محکمے میں تعینات کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں