معروف سوشل میڈیا سائٹ نے کام کرنا چھوڑ دیا

0
131

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) سوشل میڈیا ایپ ایکس نے اچانک کام کرنا چھوڑ دیا۔

ایکس نے اچانک کام کرنا بند کر دیا، جس سے ہزاروں صارفین کی سرگرمیاں ٹھپ ہو کر رہ گئیں، اچانک بندش سے ایکس کے صارفین میں ہلچل مچ گئی کیوں کہ جب سے ایلون مسک نے سوشل میڈیا سائٹ خریدی ہے انہوں نے اس کو مکمل طور پر تبدیل کر دیا ہے۔

صارفین نے جب لاگ ان کرنا چاہا تو وہ اپنی پروفائلز تک رسائی حاصل نہیں کر سکے، یہ بندش 28 اگست کی شام شروع ہوئی تھی ، لاگ ان پر صارفین کو ’Something went wrong‘ کا پیغام آتا تھا ، تاہم ویب سائٹ ریفریش کرنے اور انٹرنیٹ کنکشن چیک کرنے پر بھی یہ بندش گھنٹوں برقرار رہی۔

گھنٹوں کی بندش کے بعد اب ایکس معمول پر آ رہا ہے، تاہم بعض صارفین کو ابھی بھی مشکل پیش آ رہی ہے، اگر آپ کو بھی یہ مسئلہ درپیش ہے تو آپ درج ذیل اقدام کریں:

کسی اور براؤزر سے ایکس تک رسائی حاصل کریں۔

آپ جو براؤزر یا ایپ استعمال کرتے ہیں اس کو ریفریش کریں۔

اگر ایکس پھر بھی نہیں چل رہا تو مسئلہ حل ہونے تک انتظار کریں۔

Leave a reply