معروف ترک شوٹراپناپوز ٹریڈ مارک کروانےپہنچ گئے

0
30

ہاٹ لائن نیوز : ترکیہ کے شارپ شوٹر یوسف نے پیرس اولمپکس 2024 میں اپنے وائرل پوز کو ٹریڈ مارک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یوسف کے کوچ نے پیر کو خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ ترکیہ کے اولمپک پسٹل شوٹر یوسف ڈیکیچ نے پیرس گیمز میں اپنے پرسکون انداز کو ٹریڈ مارک کرنیکی اپیل دائر کی ہے، جو پوری دنیا میں وائرل ہوئی تھی۔

ان کے کوچ اردنخ بلگلی نے کہا کہ یہ اقدام ان کی اجازت کے بغیر یوسف کے پوز کا استعمال کرنے والوں کے جواب میں کیا گیا۔ جس کے بعد یوسف نے اسے ٹریڈ مارک کرنے کیلیے ترکیہ کے پیٹنٹ اینڈ ٹریڈ مارک آفس سے رابطہ کیا ہے۔

Leave a reply