
ہاٹ لائن نیوز : چوہدری شفقت ریاض گوندل نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ سے تعلق رکھنے والے معروف بزنس مین چوہدری شفقت ریاض گوندل نے استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین سے ملاقات کی ہے۔
آئی پی پی کے چیئرمین جہانگیر ترین نے چوہدری شفقت ریاض گوندل کا پارٹی مفلر پہن کر استقبال کیا، اس موقع پر سینئر رہنما آئی پی پی اسحاق خان خاکوانی بھی موجود تھے۔
چوہدری شفقت ریاض گوندل کو استحکام پاکستان پارٹی یوکے اور چیف آرگنائزیشنز آئی پی پی یورپ کا صدر مقرر کر دیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔