81

معروف بھارتی اداکار پر کروڑوں روپے فراڈ کا الزام

ممبئی: بھارتی خاتون نے فلم اور ڈراموں کے معروف اداکار منوج بوہرہ پر کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی کا الزام عائد کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت کے ریلیٹی شو بگ باس اور لاک اپ کا حصّہ بننے والے اداکار منوج بوہرا نے چالیس سالہ خاتون کو ٹھگ لیا۔
خاتون نے ڈرامہ اور فلم کے اداکار منوج بوہر المعروف کرنویر بوہرا کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرایا ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکار نے ڈھائی فیصد منافع دینے کا وعدہ کرکے رقم لی اور واپس نہیں لوٹائی۔
خاتون نے مقدمے میں دعویٰ کیا کہ کرنویر نے 1 کروڑ روپے لوٹا دئیے تاہم 1 کروڑ 99 لاکھ ابھی لوٹا باقی ہیں لیکن جب بھی میں اپنی رقم کا تقاضہ کرتی ہوں اداکار اور ان کی اہلیہ مجھے جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہیں۔
پولیس نے معاملے کی تحقیق شروع کرتے ہوئے کرنویر اور اہلیہ کو بیان ریکارڈ کروانے کےلیے طلب کرلیا۔
واضح رہے کہ کرنویر بوہرا بھارتی ڈرامے کسوٹی زندگی کی، شرارت سمیت متعدد ڈراموں مرکزی کردار ادا کرچکے ہیں جب کہ ہمیں تم سے پیار کتنا سمیت کئی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں