ہاٹ لائن نیوز : معروف پروڈیوسر سید فرقان حیدر رضوی امریکی ریاست ٹیکساس میں انتقال کر گئے۔ سید فرقان حیدر پاکستان سمیت امریکہ میں اسٹیج ڈراموں کے میدان میں نمایاں مقام حاصل کر چکے تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انہیں اتوار کو ڈیلاس میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
سید فرقان حیدر رضوی وہ شخصیت تھے جنہوں نے پاکستان کے مقبول ترین فنکاروں عمر شریف اور معین اختر کو تھیٹر سے متعارف کرایا۔
سید فرقان گردوں کے مرض میں مبتلا تھے۔ ان کی موت کی اطلاع ان کے اہل خانہ اور قریبی دوستوں نے دی ہے۔