معروف اداکارہ آگ لگنے سے بال بال بچ گئیں

0
186

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ عائزہ خان ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران خطرناک حادثے میں بال بال بچ گئیں۔

عائزہ خان نے اس منظر کی ویڈیو سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر مداحوں کے لیے شیئر کی ہے۔

اداکارہ نے کیپشن میں کہا کہ اداکار بننا آسان نہیں ہے، جب ہدایت کار ‘ایکشن’ کہتا ہے تو ہم بھول جاتے ہیں کہ آگے کیا ہونے والا ہے اور ہم صرف اپنی پوری کوشش کرتے ہیں۔

عائزہ خان کے مطابق، ‘بعض اوقات سیٹس پر غیر متوقع چیزیں ہو جاتی ہیں جو آن اسکرین شائقین کو دیکھنے کو نہیں ملتی ہیں۔ لیکن اللہ ہماری حفاظت کر رہا ہے اور میں اللہ کا شکر ادا نہیں کر سکتی کہ وہ ہر روز میری حفاظت کر رہا ہے۔

انہوں نے شائقین کی تعریف کے بارے میں کہا کہ “اور یقیناً آپ لوگوں کی طرف سے ہمیں ہماری کارکردگی کے لیے جو پذیرائی ملتی ہے وہ بھی بے مثال ہے۔” ہمیشہ غیر مشروط طور پر ہماری حمایت اور محبت کرنے کے لئے آپ سب کا شکریہ۔ یہی وہ چیز ہے جو ہمیں اپنے کیریئر میں سخت محنت کرنے اور بہترین رزلٹ دینے کی کوشش کرنے پر مجبور کرتی ہے۔”

عائزہ خان اداکار حمزہ علی عباسی کے ساتھ نئے ڈرامے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

اسی ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ آگ کا سین ریکارڈ کر رہی تھیں جس دوران وہ حادثے سے بال بال بچ گئیں۔

Leave a reply