معدے کی گرمی دور کرنے کے چند طریقے

0
146

بدہضمی ، معدے میں ورم اور معدے کے دیگر مسائل عموماً معدے کی گرمی کا نتیجہ ہوتے ہیں ۔ مصالحہ دار غذائیں ، زیادہ کھانا ،درد کش ادویات کا استعمال ، رات گئے منہ چلانے کی عادت ، سست طرز زندگی اور السر وغیرہ معدے کی گرمی کا سبب بنتے ہیں تاہم گھر میں موجود کچھ غذاؤں کی مدد سے ہم معدے کی گرمی کا علاج کر سکتے ہیں ۔

دہی معدے میں فائدہ مند بیکٹیریا کی مقدار بڑھاتا ہے ۔ جس سے معدے کی گرمی کے اخراج میں مدد فراہم ہوتی ہے جب کہ دہی کے استعمال سے نظام ہاضمہ اور دیگر افعال بھی بہتر ہوجاتے ہیں ۔

ٹھنڈا دودھ بھی معدے کی تیزابیت اور معدے کے درجہ حرارت کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے ۔ ٹھنڈے دودھ کی سکون پہنچانے والی خصوصیت معدے کی گرمی کو دور کرتی ہے ۔

پودینہ بھی معدے کی گرمی کو دور کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے ، اس کی اہم وجہ پودینے کی ٹھنڈی تاثیر ہے ۔ صرف 1 کپ پودینے کا پانی معدہ کی تیزابیت میں کمی لانے کے لئے کافی ہے ۔

اس کے علاوہ زیادہ پانی والی غذائیں مثلاً سیب ، آڑو ، تربوز ، کھیرا وغیرہ بھی معدے کی تیزابیت کو دور کرکے معدے کی گرمی کو ختم کرتا ہے ۔

پانی کا زیادہ مقدار میں استعمال اور ناریل کا پانی پینا بھی ہاضمے کو بہترین رکھنے میں مدد دیتا ہے ۔

Leave a reply