مظلوم بیٹی کے والدین کو ایس ایچ او کی دھمکیاں

0
138

لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) خیرپور حویلی میں جنسی زیادتی کے بعد قتل کر دی جانے والی دس سالہ مظلوم فاطمہ فرڑو کے والدین نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ ایس ایچ او انہیں اغواء اور قتل کرنے کی دھکیاں دینے پر اتر آیا ہے ۔

اپنے ویڈیو بیان میں فاطمہ قتل کیس کے مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ ایس ایچ اوغنی دایونے ان کی مرحومہ بیٹی کے لیے غلط زبان استعمال کرتے ہوئے کہا ہے کہ فاطمہ تو مرچکی ہے لیکن تم لوگوں کے لیے سونے کی مرغی بن گئی ہے ۔

فاطمہ فرڑو کی والدہ کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او رانی پور کے پیروں کا آدمی ہے، ہمیں ایس ایچ او سے شدید خطرہ ہے، لہٰذا ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے ۔

Leave a reply