ہاٹ لائن نیوز : جنوبی پنجاب کے شہر مظفر گڑھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مقامی صحافی جاں بحق ہوگیا۔ واقعہ تھرمل بائی پاس پر پیش آیا۔
ملزمان گھات لگائے بیٹھے تھے۔ انہوں نے اشفاق احمد سیال کو روک کر اندھا دھند گولیاں مار دیں۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔ قتل کے اس واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔