مظاہرین کی گرفتاریاں شروع ہو گئیں

1
133

مظفر آباد : (ہاٹ لائن نیوز) آ زادی چوک پر پولیس کی بھاری نفری نے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بجلی کے بلوں کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی کے دھرنا کیمپ کو منتشر کر دیا۔

مظفرآباد میں ریاستی عملداری بحال کرنے کے لیے پولیس اور انتظامیہ کو متحرک کر دیا گیا اور مہنگائی اور بجلی کے بڑھتے بلوں کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے دیے گئے دھرنے کو منتشر کرنے کے لیے پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد آزادی چوک پر جمع ہو گئی۔

عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر مظاہرین نے بجلی کے بل پھاڑ دیئے، کشتیاں بنا کر دریائے نیلم میں بہائیں اور آزادی چوک پر دھرنا دیا۔ گرفتاری مہم شروع کر دی گئی، رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس نے عوامی ایکشن کمیٹی کے رکن فیصل جمیل کشمیری کو 5 ساتھیوں سمیت آزادی چوک سے گرفتار کر لیا۔

دوسری جانب پولیس کی کارروائی کی اطلاع ملتے ہی آپریشن کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر لوگ بالا اڈا شہید چوک کے علاقے میں جمع ہونا شروع ہو گئے۔

شہر کے چوراہوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے اور مظاہرین کو سڑکوں پر آنے سے روکنے کے لیے پولیس اور انتظامیہ کو مکمل الرٹ کر دیا گیا ہے ،جب کہ دارالحکومت مظفرآباد میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کا خطرہ بڑھ گیا ہے ۔

1 comment

Leave a reply