مضر کولیسٹرول کو کم کرنا انتہائی آسان

0
147

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) بلڈ پریشر ، فالج اور امراض قلب جیسے تمام مسائل مضر کولیسٹرول کے سبب ہوتے ہیں۔ تاہم بعض غذائیں کولیسٹرول کو کم کرکے خون کے گاڑھے پن کو دور کرسکتی ہیں۔

بعض غذاؤں میں مضر صحت کولیسٹرول کو کم کرنے کی غیرمعمولی صلاحیت موجود ہوتی ہے۔

بھورے چاول، جئی اور دال کھانے سے خون میں کولیسٹرول کی سطح کم ہوتی ہے۔ اسکی اہم وجہ ان غذاؤں میں موجود ریشے ہیں ۔

دہی اور بادام بھی مضر کولیسٹرول کو کم کرتے ہیں۔ دہی کھانے سے کولیسٹرول کی سطح 4 فیصد تک کم کی جاسکتی ہے ، بادام اور دہی میں موجود اجزا معدے کو صحت مند رکھ کر اندرونی سوزش کو کم کرتے ہیں۔

چکنائی والی مچھلیوں مثلاً میکرل ، سامن اور دیگر مچھلیوں میں پروٹینز اور فیٹی ایسڈ پائے جاتے ہیں۔ ان میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کی بڑی مقدار امراضِ قلب کے خطرات کو کم کرتی ہے ۔

مختلف اقسام کا لوبیا اور پھلیاں بھی مضر صحت کولیسٹرول کو کم کرنے میں معاون و مددگار ثابت ہوتی ہیں ۔

Leave a reply