مصنوعی ذہانت انسان سےکتناآگے جائے گی ؟

0
50

لاہور : (ہاٹ لائن نیوز ) سافٹ بینک کے سی ای او ماسا یوشیسن کا کہنا ہے کہ مصنوعی جنرل انٹیلی جنس 10 سالوں کے اندر تمام شعبوں میں انسانی ذہانت سے 10 گنا آگے نکل جائے گی۔

ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والی کی ایک کانفرنس کے دوران خطاب کرتے ہوئے سن کا کہنا ہے کہ”یہ کہنا غلط ہے کہ مصنوعی ذہانت انسانوں سے بہتر نہیں ہو گی۔ مصنوعی ذہانت اب انسانوں کی طرح خود ترقی و تجزیہ کرنے کے ساتھ ساتھ سیکھ رہی ہے ۔

سون کا جاپان پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جاپان میں 70 فی صد سے زائد کمپنیوں نے مصنوعی ذہانت کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے یا پھرپابندی لگانےپرغورکررہی ہیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ مصنوعی ذہانت کے شعبے میں متوقع سرمایہ کاری کا تخمینہ 2025 تک 200 بلین ڈالر لگایا گیا ہے۔

اب تک، گزشتہ برس کے دوران 110 اسٹارٹ اپس کمپنیز میں $2.6 بلین کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ 2022 کی اسی مدت کے مقابلے 2023 کی پہلی ششماہی میں اس شعبے میں سرمایہ کاری میں 58 فی صدتک اضافہ ہواہے ، جب کہ اس شعبے میں ایمیزون4 بلین ڈالر کیساتھ تازہ ترین سرمایہ کار ہے۔

Leave a reply