مصنوعی دانت لگا کر قربانی کے جانور بیچنے والے میاں بیوی گرفتار

0
48

ہاٹ لائن نیوز : کراچی میں مصنوعی دانت لگا کر قربانی کے جانور بیچنے والے میاں بیوی کو پولیس نے گرفتار کر لیا، کراچی کے علاقے گلبرگ چورنگی کے پاس قربانی کے بکروں کو مصنوعی دانت لگانے والے میاں بیوی پکڑے گئے، مصنوعی دانتوں کے بارے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، بیوپاری میاں بیوی کے حوالے سے خریدار کو دانتوں پر شک ہوا تو جانچ کے دوران خریدار پر یہ انکشاف ہوا، بعد میں سمن آباد پولیس کے اہلکاروں کی بروقت کاروائی بیوپاری میاں بیوی کو سات بکروں سمیت گرفتار کر لیا ہے۔

میاں بیوی حیدر آباد سے کراچی جانوروں کی فروخت کے لیے آئے تھے، جبکہ ان کا کہنا تھا کہ مصنوعی دانتوں بارے وہ بھی لاعلم ہیں، وہ تو خود فراڈ کا شکار ہوئے ہیں، جبکہ پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ گشت پر معمور اہلکاروں کو مصنوعی دانتوں سے متعلق اطلاع ملی، دونوں میاں بیوی کو حراست میں لے لیا گیا ہے لیکن مدعی شکایت لے کر تھانے نہیں آیا ہے۔

Leave a reply