مشی خان کا ارشد ندیم کے رویے پر برہمی کا اظہار

0
26

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان میڈیا انڈسٹری کی ماضی کی مقبول اداکارہ اور میزبان مشی خان نے پیرس اولمپکس 2024 کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی وائرل ہونے والی ویڈیو پر برہمی کا اظہار کیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس مختصر ویڈیو میں ارشد ندیم کو میاں چنوں کے ایک مقامی رپورٹر کو نظر انداز کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں جب مقامی رپورٹر ارشد ندیم سے پوچھتا ہے کہ چیمپئن بننے کے بعد آپ کیسا محسوس کر رہے ہیں؟ توارشد ندیم ان کی بات کا جواب دیے بغیر آگے بڑھ گیا۔

جس پر رپورٹر بھی انکے پیچھے چلتا ہے اور ارشد ندیم سے پوچھتا ہے کہ وہ اس سوال کا جواب کیوں نہیں دے رہے۔ رپورٹر کے سوال پر ارشد ندیم اسے ٹکاساجواب دے کر چلے گئےکہ مجھے دیر ہو رہی ہے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور صارفین نے ارشد ندیم کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا والوں کو سب کی پرائیویسی کا خیال رکھنا چاہیے۔

تاہم مشی خان نے ارشد ندیم کے اس انداز پر کڑی تنقید کی۔ مشی خان نے کہا کہ پیسہ اور شہرت انسان کومتکبر بنا دیتی ہے۔ مشی خان نے طنز کرتے ہوئے کہا، “واہ! کیا تکبر ہے، اگر آپ دیرہورہی تھی تو اس کا جواب دے سکتے تھے۔”

Leave a reply