
ہاٹ لائن نیوز : یوٹیوب پر مزاحیہ ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والی ’نسرین‘ کے نام سے مشہور فنکار رحیم پردیسی پر جان لیوا حملہ کیا گیا۔
گزشتہ روز پاکستانی یوٹیوبر رحیم پردیسی نے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری پوسٹ کی جس میں ان کے مداح انہیں زخمی دیکھ کر پریشان ہوگئے۔
یوٹیوبر کی وائرل ہونے والی تصویر میں ان کے سر پر چوٹ لگی ہے جبکہ ان کی شرٹ بھی پھٹی ہوئی دکھائی دے رہی ہے، جس پر انہوں نے پوسٹ کیا کہ چند نشے میں دھت افراد نے ان پر اچانک حملہ کیا۔