مشہور مسلمان فائٹرخبیب کو طیارے سے اتاردیاگیا

0
52

ہاٹ لائن نیوز : عالمی شہرت یافتہ مکسڈ مارشل آرٹس چیمپئن خبیب کو امریکہ جانے والی پرواز سے اتار دیا گیا۔ جس پر مداحوں کیجانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون فلائٹ اٹینڈنٹ نے خبیب سے ایمرجنسی ایگزٹ سیٹ تبدیل کرنیکی درخواست کی جسے خبیب نے نہ سمجھنے کیوجہ سے انکار کر دیا۔ خاتون فلائٹ اٹینڈنٹ نے مزید کہا کہ اگر سیٹ تبدیل نہ کی گئی تو انہیں آف لوڈ کرنا پڑیگا۔

بالآخر ایئر لائن کے سپروائزر نے خبیب کو پرواز سے ہٹا دیا، جس سے خبیب کے مداحوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے اس واقعے کو ‘اسلامو فوبیا’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مشہور مسلم شخصیات بھی تعصب کا شکار ہیں۔

Leave a reply