مشہور امریکی ریپر لائیو کنسرٹ میں انتقال کر گئے
ہاٹ لائن نیوز : مشہور امریکی گلوکار اور ریپر ’فیٹ مین اسکوپ‘ جمعے کی رات ایک کنسرٹ پرفارمنس کے دوران اچانک گر گئے اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
تریپن سالہ ریپر فیٹ مین اسکوپ نیویارک میں پیدا ہوئے اور ان کا اصل نام آئزک فری مین سوئم ہے۔
وہ “گرین اینڈ گولڈ پارٹی” میں پرفارم کررہےتھےجب انہیں طبی ایمرجنسی کا سامنا کرنا پڑا۔
فری مین کے ٹور مینیجر، ڈی جے اور پروڈیوسر برچ مائیکل، جو پیور کولڈ کے نام سے مشہور ہیں، نے ہفتہ کو فیس بک اور انسٹاگرام پر فیٹ مین اسکوپ کی موت کا اعلان کیا۔