Murad-Ali-Shah-13 52

مشکل فیصلوں کے نتائج بہتر ثابت ہوئے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ مشکل فیصلوں کے نتائج بہتر ثابت ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق ایکسپو سینٹر کراچی میں 17ویں مائی کراچی نمائش کا انعقاد کیا گیا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مائی کراچی ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل رات کو ہونے والے واقعے کی مذمت کرتا ہوں ، تقریباْ ایک ماہ قبل کراچی یونیورسٹی میں حملہ کیا گیا تھا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ رات کو صدر میں افسوسناک واقعے میں ایک شہید اور 10 لوگ زخمی ہوئے، کبھی بلوچ تو کبھی سندھی آرگنائزیشن ، دہشتگردوں کا کوئی مذہب اور زبان نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگرد تو مسلمان کیا وہ تو انسان نہیں ہوتے، میں دہشتگردوں کو وارننگ دیتا ہوں ہم انہیں ڈھونڈ ڈھونڈ کر ماریں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم مشکل فیصلے کرتے ہوئے گھبراتے ہیں، ہم نے کوویڈ کے دوران مشکل فیصلے کیے اور مشکل فیصلوں کے نتائج بہتر ثابت ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی بھی بہت سارے مسائل ہیں، 90 فیصد پوٹینشل ہے کراچی میں ٹیکس دینے کا ہے جبکہ میراتعلق سیہون سے ہے میری خواہش ہے سیہون 70 فیصد سندھ کا ٹیکس دے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ تاجروں اور صنعتکاروں کے ساتھ ہیں کچھ روز قبل چیئرمین بلاول نے بھی تاجروں اور صنعتکاروں سے ملاقات کی ، پانی، بجلی اور انفرااسٹریکچر پر ملکر کام کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں