مسیحی شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی

0
90

ہاٹ لائن نیوز : کراچی میں شوہر کو پہلی بیوی ہوتے ہوئے دوسری شادی کرنا مہنگا پڑ گیا۔ عدالت نے جرمانے کے ساتھ ساتھ قید کی سزا بھی سنائی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے دوسری شادی کرنے والے مسیحی شخص کو 3 سال قید اور 30 ​​ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

اہلیہ کی درخواست پر عدالت نے ملزم جوشوا مسیح کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔ جوشوا کو کرسچن میرج ایکٹ کے تحت سزا سنائی گئی۔

پہلی بیوی نے ملزم جوشوا کے خلاف تھانہ محمود آباد میں مقدمہ درج کرایا تھا۔

مدعی کے وکیل سلیم مائیکل ایڈووکیٹ کے مطابق کرسچن میرج ایکٹ کے تحت شوہر دوسری شادی نہیں کر سکتا۔ ملزم نے شادی کر کے دوبارہ شادی کر لی جو کہ غیر قانونی ہے۔

Leave a reply