مسوڑھوں کوصحتمندرکھنےوالی عادات
آپ کی مجموعی صحت منہ کی صحت سے جڑی ہوتی ہے، اسی لئے کہا جاتا ہے کہ مسوڑھوں اور دانتوں کی صحت و صفائی کا خاص خیال رکھنا چاہیے تاکہ آپ مختلف امراض سے محفوظ رہ سکیں تاہم ایک تحقیق کے مطابق کیلوریز میں کمی بھی مسوڑھوں کو مختلف بیماریوں سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔
مسوڑھوں کی بیماریوں کی کئی اقسام ہیں جو منہ کی صحت کو متاثر کر کے جسمانی امراض کی وجہ بنتی ہیں۔
کنگز کالج لندن میں دندان سازی، اورل اور کرینیو فیشل سائنسز کی فیکلٹی میں پیریڈونٹولوجی کے پروفیسرلوئیگی نیبالی نے کہا ہے کہ مختصر دورانیے کیلئے 500 سے لے کر 1300 کیلوریز فی دن کم کرنے سے مسوڑھوں کو بیماریوں سے بچانے میں مدد ملتی ہے۔
کنگز کالج لندن کے محققین نے روزمرہ کی خوراک کے مقابلے کیلوریز کو کم کرنے کے فوائد کو سمجھنے کیلئے جانوروں اور انسانوں دونوں پر کیے گئے متعدد مطالعات کے نتائج کا تجزیہ بھی کیا۔
ٹیم کی طرف سے اس بات کا تعین کیا گیا کہ کیلوری کی مقدار کو محدود کرنے سے پیریڈونٹائٹس کی سنگین اور عام علامات کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
خیال رہے کہ پیریڈونٹائٹس مسوڑھوں کیلئے ایک سنگین انفیکشن ہے جو کہ دانتوں کے ارد گرد نرم حصوں کو نقصان پہنچاتا ہے اور اگر اس کا علاج بروقت نہ کیا جائے تو یہ دانتوں کو سہارا دینے والی ہڈی کو کمزور کردیتے ہیں اور دانتوں کو بھی ڈھیلا کردیتے ہیں جس سے یہ اپنی جگہ چھوڑ کر گرنے لگتے ہیں ، اس کے ساتھ ہی یہ پھیپھڑوں اور دل کے امراض کے خطروں کو بھی بڑھا دیتا ہے۔ یہ بیماری 30 سال یا پھر اس سے زیادہ عمر کے تقریباً نصف امریکیوں کو متاثر کرتی رہتی ہے۔
اگر آپ بھی اپنے مسوڑھوں کی بیماریوں سے بچنا چاہتے ہیں اور دانتوں کی سفیدی کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو کیلوریز کو کم کریں۔
You’re in reality a excellent webmaster. This web site loading
pace is incredible. It sort of feels that you are doing any distinctive trick.
Furthermore, the contents are masterpiece. you have performed a magnificent activity
on this subject! Similar here: dyskont online and
also here: E-commerce