پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی حیدر زیدی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کو پاکستان سے کوئی محبت نہیں ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں علی زیدی نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ایک ریاست مخالف جماعت ہے جس کو پاکستان سے کوئی محبت نہیں، یہ بات ان کی عوامی تقریروں سے صاف ظاہر ہے۔
میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ PMLN ایک ریاست مخالف جماعت ہے جس کو پاکستان سے کوئی محبت نہیں۔
یہ بات ان کی عوامی تقریروں سے صاف ظاہر ہے۔
یہ لوگ اپنی لوٹی ہوئی دولت بچانے کی خاطر پالستان کو بھی داؤ پہ لگا دینگے!#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور#MarchAgainstImportedGovt pic.twitter.com/MEGFUxSDPQ— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) May 12, 2022
علی زیدی نے مزید کہا کہ یہ لوگ اپنی لوٹی ہوئی دولت بچانے کی خاطر پاکستان کو بھی داؤ پر لگا دینگے۔
جلد انتخابات کا کوئی امکان نہیں، شہباز شریف اور نواز شریف کی ملاقات میں اتفاق
وزیراعظم شہباز شریف کی پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات کے دوران اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ الیکشن انتخابی اصلاحات مکمل ہونے پر ہی ہوں گے۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اراکین کے ہمراہ لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد اور اپنے بھائی نواز شریف سے اہم ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی قائد نواز شریف سے ون آن ون ملاقات بھی کی جس میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے، ملاقات میں عام انتخابات کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی اور خاص طور پر پی ٹی آئی کی جانب سے جلد انتخابی مطالبے پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات کے دوران نواز شریف نے اپنے بھائی اور وزیراعظم شہباز شریف کو سابق صدر آصف علی زرداری سے انتخابی معاملات پر ہونے والی گفتگو سے بھی آگاہ کیا۔ اس دوران وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف میں اس بات پر اتفاق پایا گیا کہ ملک میں جلد انتخابات کا کوئی امکان نہیں ہے اور انتخابی اصلاحات مکمل ہونے پر ہی عام انتخابات ہوں گے۔