
ہاٹ لائن نیوز : پاکستان مسلم لیگ (ن) نے جنوری 2024 میں پارٹی منشور جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کا منشور بنانے کا عمل آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے، جسے پارٹی نے عہد ساز قرار دے دیا ہے، مسلم لیگ ن کا پارٹی منشور جنوری 2024 کے وسط میں جاری کر دیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ منشور میں آئین کی بالادستی، قانون و انصاف میں اصلاحات ترجیحات میں شامل ہیں جب کہ معیشت، صنعت ، تجارت و کاروبار ترجیحات میں دوسرے نمبر پر ہیں۔
اسکے علاوہ احتساب، کرپشن کےخاتمے کو ترجیحات میں سرفہرست نہیں رکھاجائےگا جبکہ نواز شریف نےمنشور کمیٹی کو قابل عمل منشوربنانیکی ہدایت کی ہے۔