مسلم لیگ ن نے اہم مشاورتی اجلاس طلب کر لیا 15

مسلم لیگ ن نے اہم مشاورتی اجلاس طلب کر لیا

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے اہم مشاورتی اجلاس طلب کر لیا ہے جس کی صدارت مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کریں گے جبکہ نوازشریف لندن سے ٹیلی فون کے ذریعے شریک ہونگے۔

اجلاس میں خواجہ سعد رفیق، ایاز صادق، اعظم نذیر تارڑ، رانا ثناء اللہ سمیت دیگر شریک ہونگے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ضمنی انتخابات کے نتائج سمیت آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق مشاورت ہو گی، پارٹی مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پنجاب کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے 15 نشستیں اپنے نام کرلیں جب کہ مسلم لیگ (ن) کو صرف 3 سیٹوں پر کامیابی ملی اور ایک سیٹ آزاد امیدوار کے حصے میں آئی۔

پنجاب میں پی ٹی آئی اتحاد کو سادی اکثریت حاصل ہوگئی اور یوں پنجاب کے وزارت اعلیٰ کی سیٹ اب تحریک انصاف کے امیدوار کی ہی ہوگی، پی ٹی آئی اتحاد نے 186 نشستیں حاصل کرلیں، پنجاب میں پی ٹی آئی کی 176 اور مسلم لیک (ق) کی 10 نشستیں ہیں۔

پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے پانچ بجے تک جاری رہی، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، صوبے کے 14 اضلاع کے ضمنی انتخابات میں 175 امیدوار آمنے سامنے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں