مسلم لیگ ن نے اہم اعلان کر دیا 

0
63

 

ہاٹ لائن نیوز : مسلم لیگ ن نے ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں توسیع کردی ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں 10 روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔

درخواست دہندگان اب 20 نومبر تک ٹکٹوں کے لیے درخواستیں جمع کروا سکیں گے۔ مسلم لیگ ن نے درخواست گزاروں کو درخواست کی فیس بینک کے ذریعے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

مسلم لیگ ن نے سیکرٹریٹ کے عملے کو درخواست کی فیس وصول کرنے سے سختی سے منع کر دیا ہے۔

فیس نقد رقم ادا کرنے اور وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس سے قبل مسلم لیگ ن نے ٹکٹوں کی درخواستوں کی آخری تاریخ 10 نومبر مقرر کی تھی۔

Leave a reply