
ہاٹ لائن نیوز : بھارتی ریاست کرناٹک کی حکومت نے مسلم تنظیموں کے شدید احتجاج کے بعد متنازعہ فلم ’ہمارے بارہ‘ کی نمائش پر دو ہفتے کی پابندی عائد کر دی ہے۔
ایک حکم میں، ریاستی حکومت نے کہا کہ فلم کے پوسٹر ریاست میں کہیں بھی نہیں دکھائے جائیں گے۔
مسلم تنظیموں نے کہا تھا کہ اس فلم کی نمائش سے فرقہ وارانہ خطوط پر کشیدگی پھیلنے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے ریاستی حکومت سے فلم پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا تھا ۔