مسلمانوں کے لیے بڑی خوشخبری
نیو یارک: ( ہاٹ لائن نیوز) امریکا میں تاریخی فیصلہ ہوا ہے ، اب نیویارک کی مساجد میں جمعہ کی اذان لاؤڈ اسپیکر پر دینے کی اجازت مل گئی ، مسلم کمیونٹی نے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ کے شہر نیویارک میں اب جمعہ کی اذان کی گونج سنائی دے گی کیوں کہ شہر کی مساجد میں نماز جمعہ کیلیے اذان لاؤڈ اسپیکر پر دینے کی اجازت مل گئی ہے۔
نیویارک کے میئر ایرک ایڈم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ شہر کی مساجد میں اب جمعہ کی اذان لاؤڈ اسپیکر پر دی جا سکتی ہے ، جبکہ رمضان المبارک کے مہینے میں مغرب کی اذان بھی لاؤڈ اسپیکر پر دی جا سکےگی۔
نیویارک کی مسلم کمیونٹی کی جانب سے اس فیصلے کاخیر مقدم کیا گیا ہے اور مسلمانوں نے محکمہ پولیس اور میئر کا شکریہ ادا کیا ہے۔