مسافر کوچ کی کار کو ٹکر

0
47

ہاٹ لائن نیوز : ڈجکوٹ میں مسافر کوچ کی کار سے ٹکر، حادثےمیں 4 افرادجاں بحق جبکہ 4 لوگ زخمی ہوئے، ڈجکوٹ میں عید کی خوشیاں منانے آنے والی فیملی حادثے کا شکار ہو گئی،ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اورامدادی کارروائیاں کرتےہوئے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو ذرائع نے کہا کہ تیز رفتار مسافر کوچ نے کار کو پیچھے سے ٹکر ماری،جس سے بدقسمت کار ہائی ایس وین سے ٹکرا گئی، حادثے میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے،ریسکیو ذرائع نے کہا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے لوگوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

Leave a reply