مسافرکےہاتھوں مسافرقتل

3
145

اسلام آباد: (ہاٹ لائن نیوز) پاکستان ایکسپریس میں سیٹ پر جھگڑا، مسافر نے دوسرے مسافر کو قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق یکم اکتوبر بروز اتوار کو راولپنڈی سے کراچی جانے والی پاکستان ایکسپریس میں یہ واقع پیش آیا جس کو ریلوے حکام نے بھرپور چھپانے کی کوشش کی۔

ٹرین 46DN پاکستان ایکسپریس کا مسافر 50/55 سالہ ثناء اللہ ولد شیر محمد عمر جوکہ اپنی فیملی کے ساتھ ریلوے سٹیشن علی پور سے فیصل آباد تک سفر کررہا تھا۔
جب ٹرین ریلوے اسٹیشن سانگلہ ہل پہنچی تو ایک مسافر ندیم ولد محمد بوٹا فیملی کے ساتھ سانگلہ ہل سے حیدر آباد کیلئے ٹرین کی بوگی نمبر 16 اکانومی کلاس میں سوار ہوا۔ دونوں مسافروں میں سیٹ کیلئے تلخ کلامی اور نوبت لڑائی تک پہنچ گئی۔ تشدد کی وجہ سے ثناء اللہ انتقال کر گیا جبکہ ندیم چک جھمرہ اسٹیشن میں ٹرین آہستہ ہونے پر اتر گیا۔جبکہ ڈیڈ باڈی کو ریلوے اسٹیشن فیصل آباد پر اتار دیا گیا۔

3 comments

Leave a reply