مسافروں کے لئے بڑی خوشخبری

0
126

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) اورنج لائن ٹرین اور میٹروبس میں سفر کرنے والے مسافروں کے لیے بڑی خوش خبری آ گئی ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت کابینہ کا ملتان میں اجلاس ہوا ، اجلاس میں پنجاب کابینہ نے مزدوروں کی کم از کم اجرت بتیس ہزار روپے کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔

پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے اس فیصلے پر فوری طور پر نوٹی فیکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔

اجلاس میں اورنج لائن ٹرین اور میٹروبس میں بزرگ ، معذور افراد اور طلباء و طالبات کو فری سہولیات دینے کی منظوری بھی دی گئی ۔

کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اورنج لائن ٹرین اور میٹروبس میں بزرگ افراد ، معذوروں اور طلباء و طالبات کو فری ٹکٹ ملے گا ۔

Leave a reply