39

مزدور پر قسمت مہربان، ہیرا ملنے پر راتو ں رات لکھ پتہ بن گیا

ممبئی(ہاٹ لائن )بھارت میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے انتہائی غریب مزدور کو 5.7 قیراط کا ہیرا مل گیا جس کی قیمت لاکھوں میں ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش کا غریب مزدور اپنے خاندان کی کفالت کے لیے دن رات محنت کرتا تھا تاہم اس مزدوری سے بمشکل ہی دو وقت کی روٹی پوری ہو پاتی تھی۔ وہ بچوں کے مستقبل کے لیے پریشان رہتا تھا۔غم روزگار سے پریشان مزدور پر قدرت کو رحم آگیا اور راتوں رات اس کی قسمت چمک اٹھی۔ پنہ کے رہائشی اس مزدور کو ایک ہیرا مل گیا۔ جو 5.7 قیراط کا ہے اور کی مالیت 25 سے 30 لاکھ روہے بنتی ہے۔پنہ، بھارت کا علاقہ ہے جو ہیروں سے مالا مال ہے اور یہاں سے کان کنوں، بھٹے پر کام کرنے والے اور تعمیراتی کام کے دوران کھدائی میں مزدوروں کو بھی ہیرے ملتے رہے ہیں۔ ہیرا ملنے پر حکومت 12 فیصد ٹیکس کاٹ کر بقیہ رقم ہیرے کے مالک کو دے دیتی ہے۔یاد رہے کہ رواں برس 27 فروری کو بھٹے پر کام کرنے والے ایک مزدور کو 7.5 قیراط کا ہیرا ملا تھا جس کی مالیت ایک کروڑ 62 لاکھ بنتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں