31

مزدور طبقے کی سنی گئی

ہاٹ لائن: سیکرٹری لیبر لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت پنجاب سوشل سکیورٹی کی 156ویں گورننگ باڈی کا اجلاس، 22ارب 49 کروڑ روپے کے سرپلس بجٹ کی منظوری دی گئی، ،مزدوروں اوراُن کے اہل خانہ کو سوشل سکیورٹی ہسپتالوں سے علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کیلئے 11 ارب ننانوے کروڑ روپے مختص کردیئے گئے ہیں۔
وزیر لیبر نہ ہونے کے سبب ممبرز کے مشترکہ فیصلے کے بعد سیکرٹری لیبر نےگورننگ باڈی کے اجلاس کی صدارت کی -کمشنر پنجاب سوشل سکیورٹی حمیرہ اکرام و دیگر گورننگ باڈی کے ممبران اجلاس میں شریک ہوئے- گورننگ باڈی نے پنجاب سوشل سکیورٹی کے مالی سال 2022-23 کیلئے 22ارب 49 کروڑ روپے کے سرپلس بجٹ کی منظوری دے دی گئی ہے ۔
مزدوروں اوراُن کے اہل خانہ کو سوشل سکیورٹی ہسپتالوں سے علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کیلئے 11ارب 99کروڑ روپے سے زائد مختص کرنے کی منظوری دی گئی،ایک ارب روپے سے زائد رقم ہسپتالوں اور ڈائریکٹورٹیس کے میڈیکل کیئر ونگ کیلئے مختص کی گئی۔20ارب 92کروڑ روپے سوشل سکیورٹی کنٹری بیوشن کی مد میں وصول کرنے کا ہدف مقرر کیاگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں