مری کے قریب دو کوسٹرز میں تصادم، آٹھ افراد جاں بحق 26

مری کے قریب دو کوسٹرز میں تصادم، آٹھ افراد جاں بحق

مری کے قریب 2 کوسٹر ٹکرا گئیں ہیں جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مری سے ملحقہ گلیات روڈ پر خیرہ گلی کے مقام پر دو کوسٹر ٹکرا گئیں ہیں جس کے بعد ایک کوسٹر ٹکرانے کے بعد کھائی میں گر گئی۔

حادثے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 20 سے زیائد افارد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

حادثے کے زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال مری منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ شدید زخمیوں کو راولپنڈی کے اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

حادثے کی جگہ پر ریسکیو ٹیموں سمیت علاقہ کے لوگوں کی بڑی تعداد بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیوں میں شامل رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں