12

مریم نواز کے بعدآصفہ زرداری کو بھی میدان میں اتارنے کا فیصلہ ، بڑی خبر آگئی

لاہور(ہاٹ لائن نیوز) ضمنی الیکشن کی تیاریوں میں نائب صدر ن لیگ مریم نواز کے ساتھ ساتھ آصفہ بھٹو کو بھی میدان میں لانے پر مشاورت ہو رہی ہے۔حکمران اتحاد اس بات پر مشاورت کر رہے ہیں کہ ضمنی الیکشن کے آخری انتخابی جلسوں میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی بیٹی مریم نواز کے ساتھ ساتھ سابق وزیراعظم بےنظیر بھٹو کی بیٹی آصفہ بھٹو
کو بھی ان جلسوں میں لایا جائے۔جب کہ مولانا فضل الرحمن بھی بعض جلسوں میں شریک ہو کر خطاب کر سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق نوازشریف نے لاہور کے جلسوں کو کامیاب قرار دیتے ہوئے مریم نواز کے ایگریسسو خطابات پر انہیں شاباش دی ہے۔ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کو ٹف ٹائم دینے اور ضمنی الیکشن کے معرکے میں کامیابی کیلئے مسلم لیگ ن متحرک ہے۔نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کا ضمنی انتخاب کے حوالے سے لاہور میں جلسوں کا شیڈول ترتیب دے دیاگیا۔مریم نواز جلسوں سے بھی خطاب کر رہی ہیں۔یاد رہے کہ حمزہ شہباز نے انتخابی حلقوں میں یوسی کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں،اورکمزور حلقوں میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کو انتخابی مہم میں بھرپور شریک ہونے کی ہدایت کی،اس سے پہلے امیدواروں کی درخواست پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو انتخابات میں کامیابی کیلئے میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیاگیا تھا،مریم نواز لاہور کے چار حلقوں میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گی،علاوہ ازیں پنجاب میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے ہونے والی انتخابی مہم کے دوران مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز صوبے کے مختلف حلقوں میں کنونشن کریں گی، جبکہ مریم نواز کمزور لیگی امیدواروں کے حلقوں میں دیگر اسٹیک ہولڈرز سے ملاقاتیں بھی کریں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں