مریم نواز کی لڑائی کس کے ساتھ ؟

1
158

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) پاکستان مسلم لیگ نواز کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ نواز شریف اور انکے ساتھیوں کو اب ناانصافیوں سے نجات مل جائے گی،

مسلم لیگ نواز لاہور کی تنظیموں کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف سے دشمنی کی سوچ پاکستان سے دشمنی کی سوچ ہے۔ پاکستان کی ترقی و خوش حالی اللہ تعالی نےنواز شریف کے مقدر میں لکھی ہے ، مریم نواز نے مزید کہا کہ پاکستان کو افراتفری ، انتقام اور ٹکراو سے نجات دلانا ہوگی۔

مریم نواز نے کہا ہے کہ ہماری لڑائی مہنگائی، بیڈگورننس اور معاشی بدحالی سے ہے ، نئے چیف جسٹس کی تعیناتی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ آج سے عدل کے ایوانوں میں انصاف کی واپسی ہو جائے گی ،۔میری دعا ہے کہ ترازو کے دونوں پلڑے سب کیلئے ایک جیسے ہوں۔

1 comment

  1. sklep online 22 March, 2024 at 00:14 Reply

    Wow, superb blog layout! How lengthy have you been running a
    blog for? you make running a blog glance easy. The entire look
    of your website is great, as well as the content material!
    You can see similar here dobry sklep

Leave a reply