مریم نواز کا یوکرین میں پھنسے طلبہ کو فوری وطن واپس لانے کا مطالبہ

0
173

(ہاٹ لائن نیوز) مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے یوکرین میں پھنسے طلبہ کو فوری وطن واپس لانے کا مطالبہ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ کوئی ہے جو یوکرین میں پھنسے پاکستانی طلبہ کی آواز سن سکتا ہو، سینکڑوں پاکستانی طالبعلم یوکرین سے نکالے جانے کے منتظر ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ کیا طالب علموں کو یوکرین سے نکالنے والا کوئی نہیں؟

دوسری جانب یوکرین میں تعینات پاکستانی سفیر نویل کھوکھر کا کہنا ہے کہ یوکرین میں موجود تمام پاکستانی محفوظ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ طلبہ اور دیگر پاکستانی لوویو یا ٹرنوپل پہنچیں، ایمبیسی نے پاکستانیوں کیلئے رہائش کا انتظام کر لیا ہے۔

نویل کھوکھر نے کہا کہ ٹوئٹر اور سوشل میڈیا پر ہماری ہدایات حاصل کرتے رہیں، کیف میں موجود طلبہ ٹرین سے فوری لیویو آجائیں۔

Leave a reply