مریم نواز کا الیکشن مشکل میں

0
128

عام انتخابات 2024 میں مریم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل ٹریبونل میں دائر کر دی گئی ۔

مریم نواز کےکاغذات کی منظوری کیخلاف ندیم شیروانی نےاپیل دائر کی ۔

اپیل میں این اے 119 کے ریٹرننگ افسر کو فریق بنایا گیا ہے ۔

اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مریم نواز نے کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپائے ، مریم نواز نے کاغذات میں درست حقائق بیان نہیں کیے ۔

اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ اپیلیٹ ٹریبونل مریم نواز کے کاغذات نامزدگی منظوری کو کالعدم قرار دیا جائے ۔

Leave a reply