مریم نوازکاقوم سےوعدہ

0
181

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) ن لیگ کی راہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ میاں محمد نوازشریف کی وطن واپسی بحرانوں میں گھرے ہوئے پاکستان کے لیے طلوع سحر ہے۔

جمعرات کو مسلم لیگ ن کے سابق ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کا مشاورتی اجلاس ہوا ہے ، اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ن لیگ کی رہنما مریم نواز نے کہا کہ میاں محمد نوازشریف کی واپسی بحرانوں میں گھرے ہوئے ملک کیلئے طلوع سحر ہے ، وطن کا بیٹاقوم کو مشکلات سے نکالنے کیلئے واپس آرہا ہے۔

لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ ملک کو انتقام نہیں بلکہ امن ،اتحاد،معاشی ترقی اور مہنگائی سے نجات کا ایجنڈا چاہیے،عوام اس بار اپنے قائد نوازشریف کو دوتہائی سے زیادہ مینڈیٹ دیں۔

مریم نواز نے وعدہ کیا ہے کہ نواز شریف معاشی بدحالی، بیروزگاری ، مہنگائی کے اندھیرے ختم کرے گا ۔

Leave a reply