مریم اورنگزیب پہلے اربوں کا فائدہ جو سگریٹ فروشوں کو دیا اس کا حساب دیں 8

مریم اورنگزیب پہلے اربوں کا فائدہ جو سگریٹ فروشوں کو دیا اس کا حساب دیں

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مریم اورنگزیب پہلے اربوں کا فائدہ جو سگریٹ فروشوں کو دیا اس کا حساب دیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ سگریٹ چور وزیر اطلاعات کس منہ سے تحریک انصاف پر تنقید کر رہی ہیں؟

انہوں نے کہا کہ مریم اورنگزیب پہلے اربوں کا فائدہ جو سگریٹ فروشوں کو دیا اس کا حساب دیں۔

مریم اورنگزیب نے ای سی پی کے فیصلے کو عمران خان کے خلاف جرائم کی تصدیق قرار دے دیا

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے فارن فنڈ نگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کو عمران خان کے خلاف جرائم کی تصدیق قرار دے دیا۔

اس کیس کے حوالے سے اپنے پیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان صادق اور امین نہیں، پارٹی چئیرمن کے عہدے سے فوری استعفیٰ دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں