مریض سڑک پر سونے پر مجبور

1
130

مراکش: ( ہاٹ لائن نیوز) مراکش میں آنے والے زلزلے کے انتہائی تباہ کن اثرات کے مناظر سوشل میڈیا سائٹس پر شیئر کیے جا رہے ہیں ۔

انہی دردناک تصاویر میں سے ایک تصویر مراکش کے ایک ہسپتال کی ہے ، جہاں مریض ہسپتال کے باہر سڑک پر بستر لگائے سو رہے ہیں ۔ زلزلہ کے باعث ہسپتال کی عمارت کے گرنے کے ڈر سے مریضوں کو باہر کھلے آسمان تلے نکالا گیا ہے۔

8 ستمبر 2023 ء جمعہ کی رات 11 بج کر 11 منٹ پر مراکش میں آنے والے زلزلے کے باعث ہسپتالوں کی دیواروں میں بھی دراڑیں پڑ گئی ہیں ۔

1 comment

Leave a reply