ہاٹ لائن نیوز : بین الاقوامی فلکیاتی یونین نے مریخ پر دو گڑھوں کا نام بھارتی ریاست اتر پردیش کے دو شہروں کے نام پر رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔
مریخ کے یہ دو گھڑے اب مرسان اور ہلسا کہلائیں گے۔ ایک گڑھا لاوے سے بھرا ہوا ہے جبکہ دوسرا گڑھا معدنی ذخائر پر مشتمل ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان دونوں گڑھوں کے تجزیے سے پتہ چلتا ہے کہ مریخ کی سطح پر پانی کبھی بہہ چکا ہوگا۔
فزیکل ریسرچ لیبارٹری (احمد آباد، انڈیا) کے ماہرین نے مریخ پر تین ایسے گڑھے دریافت کیے ہیں جن کے بارے میں کسی نے سوچا بھی نہیں تھا۔ ایک گڑھے کا نام پی آر ایل کے سابق ڈائریکٹر دیویندر لال کے نام پر رکھا گیا ہے۔ یہ گڑھا 65 کلومیٹر چوڑا ہے۔