مرنے والوں کو سہولت دینے کے لیے شہبازحکومت کا اہم قدم 44

مرنے والوں کو سہولت دینے کے لیے شہبازحکومت کا اہم قدم

ہاٹ لائن :حکومتِ پنجاب کے لاہور شہر میں پانچ نئے قبرستان بنانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ بلدیات نے بجٹ میں گزشتہ مالی سال میں فارغ ہونے والے اہم منصوبے کو دوبارہ شامل کرلیا ۔پانچ ماڈل قبرستان شہر خاموشاں کے لئے 25 کروڑ سے زائد مختص دوبارہ شامل کردئیے گئے ۔آئندہ مالی سال دوہزار بائیس تئیس میں لاہور شہر میں نئے قبرستانوں کے لئے بجٹ تجاویز پیش کی گئیں ۔
تلس پورہ میں ماڈل قبرستان کے لئے ڈیڑھ کروڑ میں سے ایک کروڑ مختص کرنے کی تجویز دی۔اس کے علاوہ رائیونڈ روڈ صوفی میلان دین پر قبرستان کے لئے چھ کروڑ ستر لاکھ کی سکیم میں ایک کروڑ مختص کرنے کی تجویز دی۔صوئے آصل بیدیاں پر قربستان بنانے کے لئے چھ کروڑ کی سکیم میں ایک کروڑ رکھنے کی تجویزدی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں